کراچی ، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت پانی صورتحال پر اجلاس
کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت پانی صورتحال پر اجلاس منعقد ہوا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق اجلاس فنانس ڈپارٹمنٹ کے کمیٹی روم میں ہو
ا، اجلاس میں چیف سیکرٹری رضوان میمن ، وزیر بلدیات جام خان شورو، وزیر
اعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکرٹری سہیل راجپوت، ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق
ماہر ، صوبائی سیکرٹری عاصف حیدر شاہ ، کمشنر کراچی اعجاز الی خان ، ایم ڈی
کے ایس ڈبلیو بی خالد شیخ ، ڈپٹی کمشنرز اور دیگر شریک ہوئے۔
وزیر اعلیٰ سندھ کو وزیر بلدیات جام خان شورو نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا
کراچی کو پانی سپلائی کے دو اہم رسورسز ہیں، کینجھر اور حب ڈیم، تین مین
پمپنگ اسٹیشنز ہیں، دھابیجی ، گھارو اور حب شامل ہیں ۔
اجلاس میں بتائے گیا کہ امومی طور پر دریائے سندھ سے 550 ایم جی ڈی پانی
ملتا ہے اور حب سے 100 ایم جی ڈی جبکہ کراچی کی آبادی 17 ملین ہے اور پانی
کی ڈیمانڈ 918 ایم جی ڈی ہے ۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا یہ دو مہینے اہم ہیں،میں چاہتا
ہوں اس میں پانی کی شارٹیج کو کنٹرول کیا جائے ، جن علاقوں میں پانی کی
شارٹیج ہے اس کو فوری دور کیا جائے۔