کوئٹہ ،مغربی بائی پاس کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ ،دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی
کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق ان افراد کو مغربی بائی پاس کے قریب اس وقت نشانہ بنایا جب
یہ لوگ موٹر سائکل پر وہاں سے گزر رہے تھے ،زخمی شخص اور ہلاک افراد کی
لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی جاں بحق افراد میں ایک شخص کی شناخت محمد علی
جبکہ ایک زخمی شخص کہ شناخت پولیس اہلکار سفر محمد کے نام سے ہوئی ۔تینوں
افراد کا تعلق ہزارہ برادری سے بتایا جارہا ہے۔
پولیس کا کہناہے لگتا واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے۔