Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 22, 2018 10:11 pm views : 434

Location : Press Club

Karachi- MQM Protest against K-Electric
  • Urdu

کراچی ، بجلی بحران، فاروق ستار کا وزیر اعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ کا اعلان

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ جب تک عوام اپنے حقوق نہیں مانگیں گے بجلی اور پانی نہیں ملے گا، بجلی بحران حل نہ ہوا تو کے الیکٹرک کے دفتر اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج میں موجود مٹکے دکھانے کے لیے نہیں بلکہ پھوڑنے کے لیے ہیں، کے الیکٹرک نے کراچی کے عوام سے 60 ارب روپے اضافی لیے، 60 ارب نہ ملے تو 72 گھنٹے بعد کراچی کے عوام خود کے الیکٹرک تک مارچ کریں گے۔
سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ بجلی اور پانی کی فراہمی کا نظام کراچی کے عوام کو دیا جائے، کرسی کسی کی بھی ہو کرسی کے پائے کراچی والوں کے ہاتھ میں ہونے چاہئیں، شہباز شریف لالی پاپ دیں گے کراچی والے بہل جائیں گے تو ایسا ممکن نہیں ہے، کراچی کے عوام شہباز شریف کے لالی پاپ میں آنے والے نہیں ہیں، شہباز شریف کو یہاں آنے سے پہلے یہ مسئلہ حل کرنا چاہئے تھا۔
فاروق ستار نے کہا کہ شہباز شریف صاحب پانی آنے کی بات کرتے ہو یا دل جلانے کی بات کرتے ہو، ہم نے چار دن سے منہ نہیں دھویا تم نہانے کی بات کرتے ہو، وفاق کو 2500 ارب میں سے 1500 ارب کراچی دیتا ہے پھر بھی کراچی اندھیرے میں ہے پھر بھی کراچی پیاسا ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ آج کا احتجاج کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف ہے، یہ احتجاج سندھ حکومت اور وفاق کی مجرمانہ غفلت کے خلاف ہے، حیدرآباد، سکھر اور نواب شاہ میں بھی بجلی اور پانی کی قلت کا مصنوعی بحران ہے، پانی فراہم نہ کرکے سندھ کے شہروں کو کیوں کربلا بنایا جارہا ہے۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ نجی اور سرکاری ادارے کے بیچ کراچی کے عوام کو کیوں تنگ کیا جارہا ہے، کل کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ کے دفاتر پر جاکر احتجاج کریں گے، عوام غصے میں ہیں تو ہم کب تک انہیں صبر کی تلقین کریں گے، ہم کب تک کراچی کے عوام کے غصے کو قابو کرسکیں گے۔
سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ کراچی کے عوام ایک ایک یونٹ کا بل ادا کرتے ہیں، کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ کراچی کے عوام کو جواب دہ ہیں، سندھ حکومت اور وفاق کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہیں کے الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس کے مسئلے کو حل کیا جائے۔

Recent News

Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run 1:02
Bride Arrested for Aerial Firing at Wedding in Rawalpindi, Groom on the Run
Mar 27, 2026 03:00 pm
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction 1:05
Israeli Mayors Lash Out as Hezbollah Attacks Cause Severe Destruction
Mar 27, 2026 01:00 pm
Pakistan’s Diplomacy Praised in U.S. Cabinet for Key Mediation Role 1:05
Pakistan’s Diplomacy Praised in U.S. Cabinet for Key Mediation Role
Mar 27, 2026 12:00 pm
Torkham Border Reopened for Afghan Repatriation Under Tight Security 1:15
Torkham Border Reopened for Afghan Repatriation Under Tight Security
Mar 27, 2026 11:00 am
Blast Near Pakistan Embassy in Tehran; Ambassador and Staff Safe 1:12
Blast Near Pakistan Embassy in Tehran; Ambassador and Staff Safe
Mar 27, 2026 10:00 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved