Apr 22, 2018 10:21 pm
views : 432
Location : North Wazirstan Agency
Rawalpindi- Political Agent North Wazirstan Agency(NWA)
راولپنڈی ، شمالی وزیرستان میں جرگہ، ڈی جی آئی ایس پی آر کی شرکت
پاک فوج کے شعبہ تعلقات (عامہ آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل
آصف غفور نے کہا ہے کہ قبائلیوں کے مسائل یہیں رہتے ہوئے حل کرنے ہیں،
ملک دشمنوں کی نذر نہیں ہونے دینا۔
میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے جرگہ منعقد ہوا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ کوئی بھی مسئلہ
ایسا نہیں ہےجو مذاکرات سے حل نہ ہوسکے، قبائلیوں نے فورسز کے ساتھ مل کر
قیام امن کیلئے بڑی قربانیاں دیں۔آپریشنز سے دہشت گردی ختم ہوئی، اب پہلے
سے بہتر ماحول ملے گا، عوامی مسائل کا حل ریاست کی اولین ترجیح ہے۔امن کو
ملک دشمنوں کے ہاتھوں خراب نہیں ہونے دیں گے۔
جرگے کے اختتام پر قبائلی عمائدین نے پاک فوج اور پاکستان زندہ بادکے نعرے لگائے۔
جرگے میں میرانشاہ کے دکانداروں کے نقصان کی زر تلافی کا تعین کرنے کے لیے
پولیٹیکل ایجنٹ شمالی وزیرستان کی نگرانی میں دکانداروں کی کمیٹی بنانے کا
فیصلہ بھی کیا گیا۔دکانداروں نے بھی کمیٹی کے قیام اور پاک فوج کے کردار پر
اطمینان کا اظہار کیا۔ کمیٹی میں متاثرہ دکاندار بھی شامل ہوں گے۔
صدر میرانشاہ مارکیٹ محمد صدیق نے اس موقع پر کہا کہ سب سے پہلے پاکستان،
پاکستان ہے تو ہم ہیں۔پولیٹیکل ایجنٹ کے مطابق میرانشاہ اور میر علی
بازاروں کیلئے دو کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جو مقررہ مدت میں دکان داروں کے
نقصان کا تخمینہ لگائیں گی۔