Apr 23, 2018 03:47 pm
views : 441
Location : Warsak Road, Residence
Peshawar- PTI MPA Yaseen Khalil Press Conference
پشاور ، پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے یاسین خلیل کاپر یس کانفرنس سے خطاب
عمران خان کی طرف سے سینٹ انتخابات میں ووٹ فروخت کرنے کے الزام پر ایم پی اے یاسین خلیل نے بھی خاموشی طور دی ۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے یاسین
خلیل نے الزامات کے انبار لگا دیے۔ بنا نام لیے عمران خان کے بارے میں کہنے
لگے کہ پنجاب اور مرکز میں حکومت کے لیے خیبرپختوخوا کے لوگوں کو استعمال
کیا گیا۔
یاسین خلیل کا کہنا تھا کہ خان صاحب پہلے بی آر ٹی کی مخالفت کرتے تھے پھر
اچانک سے اس منصوبے کا خیال آگیا۔سینٹ میں ووٹ فروخت کرنے کے الزام پر کہنے
لگے ان کو صفائی پیش کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔
سینٹ میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کے بارے میں بولے کہ انہوں نے سینٹ کے ٹکٹ
کے لیے چالیس سے پچاس کروڑ روپے لگائے تب انہیں سینٹ کا ٹکٹ ملا۔
یاسین خلیل نے کہا کہ سینٹ انتخابات میں ووٹ فروخت کرنے والوں میں 20 ایم پی ایز کے نام لیے گئے دراصل اتنے لوگ نہیں۔