نوشکی ، پاک فوج کی حمایت اور منظور پشتین کے خلاف مظاہرہ
نوشکی میں پاک فوج کی حمایت اور منظور پشتین کی مخالفت میں ریلی اور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔
قبائلی رہنماء چیف آف رخشان پرنس عبدالقادر جمالدینی کی قیادت میں نوشکی میں پاک فوج کی حمایت اور منظور پشتین کے خلاف ریلی نکالی گئی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرین نے پاک فوج کی حمایت میں زبردست نعرے بازی کئے اور منظور پشتین کے تصاویر کو جلایا گیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ قبائلی عوام سرحدوں کے تحفظ کیلئے پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور ملک کے خلاف را کے ایجنٹوں کی ہر سازش کو ناکام بنادیں گے۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پرنس عبدالقادر جمالدینی نے کہاکہ منظور پشتین غیر ملکی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے بلوچ قبائل پاک کے خلاف ہر قسم کے سازشوں کو ناکام بنا دیگی اور سرحدوں کے تحفظ کیلئے پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،را کے ایجنٹ پاکستان کو کمزور کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں لیکن پاکستان کے عوام ملک کے سالمیت اور استحکام کیلئے اپنی جانوں کا نزرانہ دیکر پاکستان کی سالمیت اور استحکام کیلئے تیار ہے،مظاہرین نے پاک فوج کی حمایت میں زبردست نعرے بازی کئے اور منظور پشتین کے تصاویر کو جلایا گیا۔