کوئٹہ،وزیر اعلی بلوچستان نےسریاب روڈ توسیعی منصوبے کا افتتاح کر دیا
وزیر اعلی بلوچستان نےسریاب روڈ توسیعی منصوبے کا افتتاح کر دیا ہے،منصوبے کے تحت سریاب روڈ میں 13 سے 20 میٹر تک توسیع کی جائیگی ۔
منصوبے کے تحت سریاب روڈ پر ٹریفک کی روانی کے لیے مزید 6 رو کا اضافہ کیا جائیگا جبکہ ڈھائی ارب روپے کی لاگت سے 150 فٹ شاہراہ کی تعمیر کا کام 24 مہینوں میں مکمل ہوگا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں سڑکوں کیتعمیر ناگزیر ہوگئی تھی،وزیراعلی نے کہاکہ کوئٹہ شہر میں ٹریفک کا مسئلہ گھمبیر ہونے کے باعث ترقیاتی پیکیج شروع کیاگیا ہے جس کے تحت سریاب روڈ‘ جوائنٹ روڈ اورسبزل روڈ کو توسیع دی جائے گی‘سڑکوں کی توسیع کا کام دو سال کی مدت میں مکمل ہوگا۔