Apr 23, 2018 07:49 pm
views : 449
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index Increases By 112 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 112 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےپہلے روزپیر (23اپریل 2018)
کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 112
پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 45371 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا
آغازمثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 349 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 174 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،158 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 17 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔