Apr 23, 2018 08:03 pm
views : 421
Location : Governor House
Karachi- PM Shahid Khaqan Abbasi Press Conference
کراچی ، گیس کی کمی کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ ہو رہی تھی اب نہیں ہوگی، شاہد خاقان عباسی
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ گیس کی کمی کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ
ہو رہی تھی اب نہیں ہوگی، کے الیکٹرک کے مسائل حل کردیئے ہیں اور آج سے کے
الیکٹرک کو مطلوبہ گیس کی فراہمی شروع ہوجائے گی، میں نے سوئی سدرن گیس
کمپنی کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اور کے الیکٹرک اپنے تمام معاہدے و
معاملات کو 15 روز کے اندر حل کریں۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گورنر ہاؤس میں اجلاس کے بات پر یس کانفر نس
سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بجلی بحران وفاق اور سندھ حکومت کے
کسی تنازعے کا نتیجہ نہیں، تاہم ہم مل کر شہر کے تمام مسائل بالخصوص پانی و
بجلی بحران کو حل کریں گے، شہر میں پانی و بجلی دونوں ہی ملیں گے تاہم
پہلے بجلی کی جانب توجہ مرکوز ہے کیوں کہ پانی کی فراہمی بھی بجلی سے ہی
مشروط ہے۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت کا کے الیکٹرک کو سرکاری تحویل میں
لینے کا کوئی ارادہ نہیں، جس سسٹم پر 40فیصد چوری ہورہی ہواس کے پیسے کون
دے گا، جب کراچی میں بجلے کے بل ادائیگی سو فیصد ہوجائے گی تو شہر میں
لوڈشیڈنگ بھی ختم ہوجائے گی۔