اسلام آباد،انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں پرویز خٹک کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں پرویز خٹک کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی,وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت پہنچے جہاں وہ جج جوثر عباسی زیدی کی عدالت پیش ہوئے,عدالت نے پرویز خٹک کی آج تک کے لیے عبوری ضمانت منظور کررکھی تھی جس کی توثیق کردی ہے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئےپرویز خٹک نےکہا کہ بعض ارکان کے بک جانے پر بہت افسوس ہوا لیکن ہم نے اپنے ارکان اسمبلی کے خلاف ایکشن لیا، دوسری پارٹیوں میں ہمت ہے تو وہ بھی ایکشن لیں۔
وزیر اعلیٰ کے پی کے کا کہنا تھاکہ عمران خان کی پارٹی میں ایسانہیں ہوسکتا کہ غلطی پر سزا نہ ملے، مجبوراً ایسا فیصلہ کرنا پڑا،کسی سے انتقامی کارروائی نہیں کی، (ن) لیگ کے جن لوگوں نے باہر ووٹ دیاان کے خلاف میاں صاحب کارروائی کریں۔
وزیراعلیٰ کامزید کہنا تھا کہ میں نے فیصلہ کیا تھا بلوچستان کو سپورٹ کرناہے، فاٹا والے ساتھ کھڑے ہوتے تو آج ڈپٹی چئرمین سینیٹ ان کا ہوتا۔