کراچی،سی پیک پاکستان کو ترقی کا پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، وزیر اعظم
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تین سال قبل سی پیک (چین پاکستان اقتصادی راہداری) سے کوئی واقف نہیں تھا لیکن آج وہ شہرہ آفاق ہے۔
کراچی کے باغ جناح میں وزارت منصوبہ بندی و ترقی کے شترا ک سے ڈان میڈیا گروپ کے زیر اہتمام دو روزہ سی پیک چوٹی کانفرنس میں مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھانے کہا ہم سی پیک کو دو حکومتوں کے درمیان اشتراک سمجھتے ہیں ،یہ تعاون کی ایک نئی قسم ہے،کل تک جس سی پیک کو کوئی جانتا تک نہیں تھا آج وہ زباں زد عام ہے،اور پوری دنیا اس سے واقف ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ چین کے صدر شی جین پینگ کی پہل تھا جو آج نسلوں کا پراجیکٹ بن گیا ہے،حال ہی میں ہم نے افغانستان کے ساتھ جو خود بھی سی پیک کو ایک موقع گرسمجھتا ہے، سلامتی و رابطہ پر تبادلہ خیال کیا تھا ۔
وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک کے ذریعے افغانستان اور مغربی چین کو بھی رسائی مل سکے گی، افغانستان سمجھتا ہے سی پیک سے افغانستان کو بھی فائدہ پہنچے گا،سی پیک حقیقت بن رہا ہے، 2 پاور پراجیکٹ عملی شکل اختیار کررہے ہیں، سی پیک پاکستان کو ترقی کا پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، اس کے تحت ٹرانسمیشن لائنیں بچھائی جا رہی ہیں،وزیراعظم کا کہنا تھاکہ سی پیک کے تحت پراجیکٹس معاشی اورماحولیاتی تسلسل کے اصولوں پربن رہے ہیں اور منصوبے کے تحت تاجروں کو کاروبار بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔
شاہد خاقان عباسی کا مزیدکہنا تھانے کہا کہ سی پیک آج ایک حقیقت کا روپ دھا رچکا ہے،اس پیش رفت کے تحت دو پاور پراجیکٹ مکمل ہو گئے اور تیسرا پایہ تکمیل کو پہنچنے والا ہے۔