قلات, صوبائی حکومت کی جانب سے طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب
بلوچستان کے صوبائی مشیر خوراک ضیاء لانگو کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے عوام تعلیم کو فروغ دینے کے لیے بہتر فیصلہ کریں،جب تک تعلیم میں کا میابی حاصل نہیں کرینگے اس وقت تک ہم اچھی زندگی نہیں گزار سکتے۔
کالج قلات میں طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ ایک وقت تھا کہ ملک دشمن عناصر ہماری نوجوان نسل کو گمرا کرنے کے لیے ان کے ہاتھوں میں بندوقیں تھمارہے تھےنئی نسل کو تعلیم سےدور رکھنے کےلیے صوبہ میں انتشار پھیلایاجارہا تھا،آج ہمیں خوشی ہیں کہ 150طلباء وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کر رہیے ہیں۔
مشیر خوراک کا کہنا تھا کہ ہمارا مستقبل نوجوان نسل سے وابسطہ ہےبہتر اور جدید تعلیم سے آراستہ نسل ہمارے مستقبل کی ضامن ہیں نوجوان اپنا تماتر توانائی تعلیم پر خرچ کرےتعلیم کے زریعہ ہی ہم معاشرے میں اعلی مقام کما سکتے ہیں ۔
تقریب میں پرنس موسی جان بلوچ،ڈی سی سید زائد شاہ ایس پی دوستین دشتی پروفیسر غلام نبی بلوچ،ڈسٹر کٹ چئر مین میر ببرک زہری ودیگر نے شرکت کی۔