کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،204پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےدوسرے روزمنگل (24اپریل 2018)
کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
204 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 45576 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج
صبح سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 313 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 192 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،108 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ13 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔