Apr 24, 2018 01:05 pm
views : 457
Location : Different Areas
Peshawar- KPK Food Authority Action, Fake Oil Factory Sealed
پشاور ، خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،جعلی گھی کی فیکٹری سیل
پشاور میں خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی گھی کی
فیکٹری کو مکمل طور پر سیل کردیا جبکہ مالک کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
ڈائر یکٹر ایڈمنسٹریشن کا کہنا تھا کہ جعلی فیکٹری عوام کو گھی کے نام پر زہر دے رہی تھی۔
خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی مضر صحت اشیاء اور جعلی فیکٹریوں کیخلاف متحرک
ہوگئی۔ اتھارٹی نے پشاور کے پھندو روڈ پر قیام جعلی گھی فیکٹری کو مکمل طور
پر سیل کردیا گیا جبکہ مالک کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
جعلی گھی فیکٹری نہ صرف دوسری کمپنیوں کا نام استعمال کررہی تھی بلکہ خام
مال کو بغیر پروسیسنگ کے پیک اور سرسوں تیل کی آڑ میں استعمال شدہ تیل وگھی
بھی ری فل کیا جاتا تھا۔فیکٹری میں حفظان صحت کہ تمام اصولوں کی خلاف ورزی
کی گئی۔
کے پی کے فوڈ اتھارٹی کے مطابق فیکٹری کاغیرمعیاری تیل و گھی پکوڑوں،کباب فروش اورچپس تیار کرنے والوں کو سستے داموں سپلائی ہوتاتھا۔
اس موقع پر دائریکٹر ایڈ منسٹریشن محمد شعیب نے ذرائع ابلا غ عامہ کے نمائند ؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا