Apr 24, 2018 03:28 pm
views : 506
Location : KMC Old Building
Karachi- Mayor Karachi Waseem Akhtar Press Conference
کراچی ، شہر کا برا حال ہےاور اب ہم سب کو مل کر آگے آنا ہوگا،میئر کراچی وسیم اختر
میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ ان کی درخواست پر وزیر اعظم نے کے
الیکٹرک کو سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس کی فراہمی بحال کرنے کی
ہدایت کی ہے۔
کراچی میں واقع کے ایم سی بلڈ نگ میں پریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے
وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کراچی میں سب ووٹ لینے آ جاتے ہیں، مسائل کے حل
پر کوئی کام نہیں کرتا۔ وہ وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب، وزیراعلی سندھ کے
شکر گزر ہیں اور ان کی اپیل پر وفاقی کابینہ نے گیس کی منظوری دی۔
وسیم اختر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اعلان کیا ہے، اب شہر میں لوڈ شیدڈنگ
نہیں ہوگی اور وزیر اعظم کے احکامات پر اب عمل کرنا ہوگے۔ کراچی کا کوئی
پروجیکٹ نہ وقت پر شروع ہوتا ہے نہ ختم ہوتا ہے، شہر کا برا حال ہےاور اب
ہم سب کو مل کر آگے آنا ہوگا۔