پشاور ، کے پی کے آل گورنمنٹ انجنئیرز کا صوبائی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
پشاور پریس کلب کے سامنے کے پی کے آل گورنمنٹ انجنئیرز نے صوبائی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے
مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے ۔مظاہرین نے سول سیکرٹریٹ سے پریس کلب تک
احتجاج ریلی نکالی۔اس موقع پر مظاہرین نے صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرہ
بازی بھی کی۔
مظاہرین کا کہنا تھاکہ گزشتہ 9 دن سے قلم چوڑ ہڑتال جاری ہے۔ اگر کل تک مطالبات نہ ماننے گئے تو تالہ بند ہڑتال شروع کی جائے گی۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سرکاری انجنئیرز کی اپ گریڈشن کی جائے، بی ٹیک کا کوٹہ ختم کیا جائے، پروفیشنل الاونس دیا جائے۔