Apr 24, 2018 07:11 pm
views : 431
Location : Sindh Assembly
Karachi- Information Minister Sindh Syed Nasir Hussain Shah Media Talk
کراچی،شوباز شریف رنگ بازیوں اور شعبدے بازیوں میں پہلے ہی مشہور ہیں ،اسی لئے کراچی کے دورے کر رہے ہیں،ناصر حسین شاہ
صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہےکہ انتخابات
قریب ہیں تو سیاسی اتحاد بننا کوئی بڑی بات نہیں ،وزیر اعلیٰ پنجاب اپنے
بھائی کی نا اہلی کے بعد ایک جماعت کے سربراہ بھی ہیں اسی لئے وہ یہاں آتے
ہیں ،شوباز شریف رنگ بازیوں اور شعبدے بازیوں میں پہلے ہی مشہور ہیں ،سیاسی
اتحاد بننے سے پیپلز پارٹی پر کوئی اثر نہیں پڑتا،فیصلہ عوام کو کرنا ہے
جو ہمارے حق میں ہوگا۔
کراچی میں ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے میں کوشاں ہیں ابھی پائلٹ پروجیکٹ
کت تحت دس بسیں چلائی ہیں عنقریب بہت سے روٹو ں پر اچھی بسیں آجائیں گی۔
ایم کیو ایم رہنما ؤں کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے ناصر حسین شاہ کا کہنا
تھا کہ ایم کیو ایم ہماری حکومت میں حصہ دار بھی رہی ہے،کراچی سندھ کا حصہ
ہے اور ہمارا ہےکبھی کبھی منتشر قومی موومنٹ والوں کے دماغ میں خلل آجاتا
ہے۔