Apr 24, 2018 08:17 pm
views : 557
Location : Different Places
Quetta- Five police personnel martyred in Different Blasts
کوئٹہ،یکے بعد دیگرے تین دھماکوں کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار شہید
کوئٹہ میں یکے بعد دیگرے تین دھماکوں میں 5 پولیس اہکارجاں بحق جبکہ 8 کے
قریب زخمی ہو گئے ہیں،دھماکوں میں پولیس اور ایف کو نشانہ بنایا گیا،حملوں
میں ایف سی کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم جوابی فائرنگ کے نتیجے میں
دونوں حملہ آور مارے گئے، مارے جانے والے بمبار ایف سی چیک پوسٹ کو نشانہ
بنانا چاہتے تھے۔
پہلے دو خودکش دھماکے میاں غنڈی میں پر ایف سی کی چیک پوسٹ کے قریب ہوئے۔
دھماکوں کے بعد علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لےلیا ہے۔
زخمیوں کو سی ایم ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ میں تیسرا دھماکا ایئر پورٹ روڈ پر پولیس وین کے قریب ہوا،جہاں امدادی ٹیموں کو روانہ کر دیا گیا۔