لاہور،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی داتا دربار پر حاضری
چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی داتا دربار پر حاضری درگا پر
چادر چڑھائی اور ملک و ملت کے لیے خصوصی دعا کی اس پر انکے ہمراہ شاہ
محمود قریشی،چوہدری سرور، علیم خان اور دیگر رہنما موجود تھے۔
چیئرمین تحریک انصاف کو پروگرام کے مطابق داتا دربار سے بھاٹی گیٹ، شاہ
عالم چوک، موچی گیٹ اور شیرانوالہ گیٹ جانا تھا،لیکن اچانک عمران خان نے
اندرون لاہور کا دورہ منسوخ کیا اور رنگ روڈ کے راستے ایئرپورٹ پہنچ گئے۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان وطن واپس پہنچے تھے،
اُنھوں نے آج داتا دربارہ پر حاضری دینے کے بعد مہم سازی کا آغاز کرنے کا
اعلان کیا تھا، تاہم یہ دورہ اچانک منسوخ کر دیا گیا۔