کوئٹہ،ہمارے ہمسایہ ملک کے حالات بہتر نہیں جس سے ہم بھی متاثر ہوتے ہیں،ڈی آئی جی کوئٹہ
کوئٹہ میں ایک گھنٹے کے اندر 3 خود کش حملوں کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار
شہید اور 7 زخمی ہوگئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 خودکش حملہ آور بھی
مارے گئے۔
حملہ آرورں کی جانب سے ایئرپورٹ روڈ پر پولیس وین کو بھی نشانہ بنایا گیا
جس میں 6 اہلکار شہید اور 7 زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال
منتقل کردیا گیا جب کہ فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔
ڈی آئی جی کوئٹہ کے مطابق رواں برس 85تھریٹ الرٹس موصول ہوئے جن میں سے 6
دہشتگرد اپنے کارروائیوں میں کامیاب ہوئے،ہمارے ہمسایہ ملک کے حالات بہتر
نہیں جس سے ہم بھی متاثر ہوتے ہیں۔
ڈی آئی جی کو ئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے ائرپورٹ روڈ دھماکے کے بعد جائے وقوعہ
کا دورہ کیا اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ روڈ دھماکہ خودکش
حملہ ہوسکتا ہے واقعے میں 6پولیس کے اہلکار شہد جبکہ 7زخمی ہوئے،رواں برس
85تھریٹ الرٹس موصول ہوئے جن میں سے 6 دہشتگرد اپنے کارروائیوں میں کامیاب
ہوئے۔
عبدالرزاق چیمہ کا کہنا تھا کہ پورا کوئٹہ شہر حساس ہے اور ہمارے حالت جنگ میں ہیں،ہمارے ہمسایہ ممالک کے حالات بہتر نہیں ہیں۔
ڈی آئی جی کوئٹہ کا کہنا تھا کہ میاں غنڈی میں فورسز نے بروقت کارروائی
کرتے ہوئے 2 خود کش حملہ آوروں کو مار گرایا،میاں غنڈی میں خوش قسمتی سے
کوئی اہلکار جاں بحق نہیں ہوا،ائر پورٹ روڈ پر دہشتگردوں کا نشانہ پولیس
اہلکار تھے۔