اسلام آباد،عمران خان اور آصف علی زرداری ڈیل کر چکے ہیں،طلال چوہدری
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بڑا دعوی کر دیا کہتے ہیں کہ پی ٹی
آئی سے جن اراکین پارلیمنٹ کو نکالا گیا وہ کسی چلے کا نیتجہ تھا، عمران
خان کی پارٹی میں اب الیکش ٹکٹ کیساتھ چلے کی فیس بھی وصول کی جاتی ہے۔
اسلام آباد کی احتساب عدات میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سےگفتگو کرتے
ہوئے طلال چوہدری نے یہ بھی دعوی کیا کہ درحقیقت عمران خان اور آصف علی
زرداری ڈیل کر چکے ہیں جس کے مطابق عمران خان اور آصف علی زرداری ایک بار
پھر عہدہ صدارت کے امیدوار ہوں گے۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ سارے پاکستان کے ضمیر فروش اور لوٹے عمران خان
نے اکٹھے کیے لیکن اب وہ بےشک اپنا نام عمرں سنجرانی بھی رکھ لیں ان کی ڈیل
کامیاب نہیں ہو گی۔ انہوں نے عمران خان پر واضح کیا کہ عام انتخابات سینیٹ
ہال کا الیکشن نہیں، فیصلہ پولنگ بوتھ پر عوام کے ووٹ سے ہو گا۔
وزیر مملکت نے برطانوی اراکین پارلیمنٹ سے خطاب پر عمران کان کو طعنے بھی
دئیے اور کہا کہ پاکستانی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والے عمران خان برطانوی
پارلیمنٹ کے باہر والے کمرے میں جاکر بڑی خوشی اور فخر محسوس کررہے ہیں،
طلال چوہدری نے لگے ہاتھوں 29 اپریل کو لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے کو
عالی یوم رقص کی تقریب بھی قرار دیا،بولے کہ 29کو جلسہ کرنے جارہے ہیں اس
دن تو ڈانسنگ ڈے بھی ہے جس کی ایک تقریب پاکستان میں منعقد کی جائیگی۔