Apr 24, 2018 10:43 pm
views : 500
Location : Sindh Assembly
Karachi- PTI MPA Khurram Sher Zaman Media Talk
وزیر اعظم نے لوڈ شیڈنگ کم کرنے کے احکامات تو دیے پہیں دیکھتے ہیں کہ انکے حکم پر عملدرآمد ہوتا ہے یا نہیں،خرم شیر زمان
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے پہلے میں نے اسمبلی کی سیڑھیوں پرچوڑیاں رکھی تھیں تاکہ حکومت کو کوئی غیرت آجائے لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا چوڑیا پوری سندھ کابینہ کے لیئے رکھی تھیں ،پیپلز پارٹی نے کراچی کو صرف لوٹ مار کے لئے چھوڑدیا ہے انہیں شہر کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
سندھ اسمبلی کےاحاطے میں ذرائع ابلاغ عامہ کےنمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ جب تک حکومتی دلچسپی نہیں ہوگی صفائی ستھرائی کے مسئلے حل نہیں ہوں گے پورے سندھ میں کئی کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
خرم شیرزمان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی جانب سے بیان تو آیا ہے تاہم وزیر اعلیٰ سندھ بھی کے الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس کمپنی سے بات چیت کرسکتے تھے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا،دیکھتے ہیں کہ کے الیکٹرک انکے بیان پر عمل کرتی ہے یا نہیں۔