اسلام آباد، عدلیہ معاشرےکوپابندی سےآزادکرتی ہے، جوعدلیہ پابندیاں لگارہی ہےاس کی مثال نہیں ملتی،نواز شریف
سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ اربوں کھربوں کاالزام لگایاگیالیکن کوئی بھی چیزثابت نہیں کرسکے، جس طرح کیسز بنائے گئے تاریخ میں کسی کیخلاف نہیں بنے، جب کرپشن کامعاملہ دوردورتک نہیں تو یہ سلسلہ ختم ہوناچاہیے، اللہ ہمیں تمام الزامات سےسرخرو کرتا جا رہا ہے۔
احتساب عدالت کے احاطے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ عدلیہ معاشرےکوپابندی سےآزادکرتی ہے، جوعدلیہ پابندیاں لگارہی ہےاس کی مثال نہیں ملتی،اس کاجواب دینا پڑے گا، قوم میرےسوالوں کاجواب مانگےگی۔
نواز شریف نے کہا کہ زبان بندی نہیں کی جاسکتی ، ایسےمعاملہ نہیں چلےگا، جواب صرف نوازشریف کی طرف سےنہیں عوام کی طرف سےآئیگا، کسی فریادیانوٹس کےبغیرآپ کیسے جاسکتےہیں۔
سابق وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ جس کاجوکام ہےاس کوکرنےدیں، عدالتوں کودیکھیں وہاں کیاہورہاہے، کیا لوگوں کوماتحت عدالتوں میں انصاف مل رہاہے، ایساکچھ نہیں ہونےدوں گاجوقوم کےمفادکےخلاف ہو۔