Apr 25, 2018 05:16 pm
views : 416
Location : Ziauddin University
Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair attends Ziauddin University Convocation
کراچی ، ضیاء الدین یونیورسٹی نہایت معتبر تعلیمی ادارہ ہے، گورنر سندھ
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ علی گڑھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر سر
ضیاء4 الدین کے نام پر قائم کی گئی ضیاء4 الدین یونیورسٹی اعلیٰ تعلیم کے
میدان میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے اور اس میں مزید شعبہ جات کے اضافے
سے طالب علموں کو معیاری تعلیم کے حصول کے مزید مواقع میسر آئیں گے۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے ضیاء الدین یونیورسٹی کے 15 ویں جلسہ تقسیم اسناد
2018 میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا طالب علموں کے ساتھ اساتذہ
اور والدین آج کے دن خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں کیونکہ ان کی مدد ،
رہنمائی اور بھرپور تعاون سے طالب علم اپنی منزل حاصل کرسکے ہیں۔
محمد زبیرنے مزید کہا کہ تعلیم اور تربیت کی فراہمی کے لحاظ سے ضیاء4
الدین یونیورسٹی نہایت معتبر ادارہ ہے کیونکہ یہاں معیار پر کوئی سمجھوتہ
نہیں جاتا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ اس سے فارغ التحصیل ہونے والے ہر شعبہ
زندگی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ چانسلر ڈاکٹر عاصم حسین نے ضیاء الدین یونیورسٹی کو
ایک جدید ترین درسگاہ بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے جس کے لئے وہ لائق
تحسین ہیں۔ محمد زبیر نے ایجوکیشن سٹی ضیاء الدین یونیورسٹی کیمپس میں
تدریس کے آغاز کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے ایجوکیشن سٹی میں دیگر تعلیمی
اداروں کی جلد از جلد فعالیت میں مدد ملے گی۔
یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر عاصم حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ سر ضیاء
الدین کے مشن کو آگے لے کر چل رہے ہیں۔ انہو ں نے گورنر سندھ کی آمد پر ان
کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں گورنر
سندھ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضا نے یونیورسٹی کے مختلف شعبوں
کی کارکردگی ، مزید شعبوں میں اضافے کے لئے اقدامات اور جامعہ کے وڑن کے
بارے میں گورنر سندھ کو آگاہ کیا۔
اس موقع یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر عاصم حسین ،وائس چانسلر ڈاکٹر پیرزادہ
قاسم، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر ندا، مختلف شعبوں کے سربراہ ، اساتذہ ، والدین
اور طالب علم بھی موجود تھے۔ جلسہ تقسیم اسناد میں مختلف شعبوں کے طالب
علموں کو اسناد تفویض کی گئیں۔ اس موقع پر معروف صنعت کار سردار یاسین ملک
کو سماجی خدمات پر ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری بھی عطا کی گئی۔