ہارون آباد،سخی شہباز قلندر کے عرس کی تقریب میں شرکت کے لیے سائیکل سوار قافلہ سہون شریف روانہ
چھ زائرین پر مشتمل سائیکل سوار قافلہ سخی شہباز قلندر کے عرس کی تقریب میں شرکت کے لیے سہون شریف روانہ ہو گیا سائیکل سوار زائرین اعجاز احمد عرف ججی کی قیادت میں بلدیہ کالونی ہارون آباد سے روانہ ہوا۔
روانگی سے قبل ڈھول کی تھاپر دھمال ڈالی گئی اور عقیدت مندوں نے قافلے کو عطیات پیش کیے سائیکل سوار قافلہ 1ہزار کلو میڑ سے زائد کا فاصلہ سائیکلوں کے ذریعے پانچ سے چھ دن میں مکمل کرے گا،سہون شریف روانگی کے موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد ے قافلے کو رخصت کیا۔
اعجاز احمد ججی کا کہنا تھا کہ ہم اپنی محبت کے اظہار کے لیے سائیکل سواری کے ذریعے اس طویل سفر پر روانہ ہونے پر خوش بھی ہیں اور ہمارا جو ش وجذبہ ہمارے جذبات کا عکاس ہے ہارون آباد کے شہریوں نے ہمیں بہت محبت بھرے جذبات سے الوداع کیا ہے اور ہم اس مشن میں اپنی عقیدت و محبت اور دعاؤں کی بدولت سر خرو رہیں گے ۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز عرف ججی کاکہنا تھا