Apr 25, 2018 07:08 pm
views : 392
Location : Supreme Court Of Pakistan Karachi Registry
Karachi- Chairman PSP Syed Mustafa Kamal Media Talk
کراچی ،شہرقائد میں جو آبادی مردم شماری میں بتائی گئی وہ آبادی غلط ہے،مصطفی کمال
چیئرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال کی جانب سے نئی مردم شماری کے نتائج کے خلاف سپریم کورٹ کراچی میں پٹیشن جمع کرادی گئی ۔
چیئرمین پاک سر زمین پارٹی مصطفی کمال نے کہا مردم شماری پر ہم نے درخواست
دائر کی ہے،ہمیں شروع سے ہی مردم شماری پر تحفظات تھے،سیاست سے بالاتر ہوکر
دستاویزات ہم نے جمع کرائے ہے،پاکستان کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے،پاکستان
کا معیشت فراہم کرنے والا شہر کراچی کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔
چیئرمین پاک سر زمین پارٹی مصطفی کمال نے سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر میڈیا
کے نمائند ؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کراچی میں جو آبادی مردم شماری میں
بتائی گئی وہ آبادی غلط بتائی گئی ہے،کراچی میں 2 کروڑ 40 لاکھ سے کم آبادی
نہیں ہے،مردم شماری میں 1 کروڑ 59 لاکھ بتائے گئے،نادرا کے ریکارڈ کے
مطابق کراچی کی آبادی 2 کروڑ 14 لاکھ تھی۔
سید مصطفی کمال نے کہایہ ڈیٹا پی پی کے سینیٹر تاج حیدر کی درخواست پر جمع
کرایا گیا،ایسی کیا بات ہوئی جو آبادی بڑھنے کے بجائے کم ہوگئی ،لاہور کی
آبادی ہر سال 3% کے حساب سے بڑھی ہے ،کراچی کی آبادی 1.5% فیصد بڑھی ہے
ایسا کیسے ممکن ہوسکتا ہے،کراچی سب سے بڑا صوبہ ہے یہاں کی آبادی کو کم
بتایا گیا۔
چیئرمین پاک سر زمین پارٹی نے کہا جو لوگ حجرت کرکے آئے وہ کراچی آئے ہیں
کسی اور صوبہ میں نہیں آئے،لاہور سے زیادہ کراچی میں آبادی 20% فیصد کے
تناسب سے بڑھ رہی ہے،وزیر اعلیٰ کو لڑنا چائیے تھا کراچی کے لئے یہ کام ان
کا تھا،وزیر اعلیٰ اپنے صوبے کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں،بجٹ میں کراچی صوبے
کو مردم شماری کم ظاہر ہونے کی وجہ سے کم پیسہ ملے گا۔