اسلام آباد ،ایران کی بحریہ کی طرف سے چھٹے انڈین اوشن نیول سمپوزیم اور کنکلیو آف چیفس کا انعقاد
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی تہران میں منعقد ہونے والے
چھٹے انڈین اوشن نیول سمپوزیم کے کنکلیو آف چیفس میں شرکت کرنے کے لیے
ایران کے سرکاری دورے پر ہیں۔
انڈین اوشن نیول سمپوزیم کے دوران بحرِ ہند کی میری ٹائم سکیورٹی سے متعلقہ
مسائل پر پینل مباحثے اور انڈین نیول اوشن سمپوزیم کے ممبرز اور آبزرور
ممالک کی بحری افواج کے سربراہان کے اجلاس جیسی سرگرمیوں کا انعقاد کیا
گیا۔ پینل مباحثے کے دوران وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ) افتخار احمد نے
146146میری ٹائم ٹریڈ وژن آف انڈین اوشن145145 کے موضوع پر مقالہ پڑھا۔
انڈین اوشن نیول سمپوزیم اور کنکلیو آف چیفس کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ
اور ایران کے اعلیٰ حکام بشمول ایران آرمی کے سربراہ میجر جنرل سید
عبدالرحیم موساوی اور عالمی بحری افواج کے سربراہان کے درمیان ملاقاتیں
منعقد ہوئیں جن میں باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے شرکاء کو پاکستان کے میری ٹائم نقطہ نظر اور خطے
کی میری ٹائم سکیورٹی کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کی خدمات اور خطے کے
لیے سی پیک سے پیدا ہونے والے خوشحالی کے مواقع سے آگاہ کیا۔
انڈین اوشن نیول سمپوزیم اور کنکلیو آف چیفس میں پاک بحریہ کے سربراہ کی
شرکت علاقائی امن کے سلسلے میں پاکستان کے عزم کی عکاس ہے اور ایک مشترکہ
سوچ کے ذریعے علاقائی میری ٹائم سکیورٹی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں پاک
بحریہ کی کاوشوں کا مظہر ہے۔