Apr 25, 2018 08:36 pm
views : 434
Location : Marroitt Hotel
Islamabad- Interior Minister Ahsan Iqbal Addresses
اسلام آباد،دنیا سی پیک میں شمولیت کی خواہاں ہے،احسن اقبال
وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک پاکستان اورچین کےلئےعالمی سطح پربرانڈبن چکا ہےدنیا سی پیک میں شمولیت کی خواہاں ہے۔
اسلام آباد میں سی پیک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کی اہمیت بڑھی ہےدنیاکاشایدہی کوئی ملک ہوجوسی پیک میں سرمایہ کاری کانہ سوچ رہاہو،گوادر کا ماسٹر پلان ہانگ کانگ سے بھی بہتر بنایا جائے گا تاہم عقل کے اندھوں کو کون سمجھائے کہ ترقی رابطوں سے ہوتی ہے، سڑک ہوگی تو پڑھنے کے لیے جاسکیں گے، سڑک ہوگی تو مریض اسپتال پہنچے گا۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ امریکا اور یورپ سب سی پیک میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں بلوچستان اورجنوبی پنجاب میں خودساختہ پیٹریاٹ گروپ بنائےجارہےہیں،اب وہ زمانہ نہیں رہاکہ پیریاٹ گروپ یاایم ایم اےبنائی جائیں اکیسویں صدی سیاست کی نہیں علم کی ہےپیٹریاٹ گروپ کاسکہ پراناہوگیااب توایم ایم اےکاخیال بھی پراناہوچکا ہے۔