پشاور ، وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی زیر صدارت اجلاس
خیبرپختونخوامیں اب ائما مساجد کے بعد اقلیتوں کے مذہبی پیشواؤں کو ماہانہ
وظیفہ ملے گا ، صوبائی کابینہ نیمذہبی پیشواؤں کو ماہانہ وظیفے کی منظوری
دے دی۔
خیبرپختونخوا کا اجلاس وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی زیر صدارت شروع
ہوا تو اجلاس میں کابینہ نے ائما مساجد کے بعد اقلیتوں کے مذہبی پیشواؤں
کوماہانہ وظیفہ کی منظوری دے دی، صوبے بھر میں 293 کرسچن، ہندو،سکھ اور
کالاشی پیشوا موجود ہیں جبکہ منصوبے کا سالانہ تخمینہ 140 ملین روپے ہوگا۔
صوبائی کابینہ نے خیبرپختونخوا سپورٹس پالیسی کی بھی منظوری دے دی ، پالیسی
کے تحت صوبے کے تمام پرائمری تعلمی اداروں میں ہفتیمیں ایک دن کھیلوں کے
لیے مختص ہوگاجبکہ پرائمری سطح سے اوپر تعلیمی اداروں میں ہر دوسرے دن 2
کلاسز کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے مختص کیا گیا ، کھیلوں کی پالیسی صوبے کے
تمام پرائیویٹ سکولوں پر بھی لاگو ہوگی۔
اجلاس میں کابینہ نے موٹر ویحیکل آرڈیننس کے تحت ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز
کی ریسٹرکچرنگ کے ساتھ ساتھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 میں ترمیم کی منظوری
بھی دے دی۔