صحبت پور،آتشزدگی کے سبب 20 کے قریب مکا ن جل کر خاکستر
صحبت پور کے علاقے منور خان کھوسہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں اٹھارہ سے بیس گھر جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے ۔
گوٹھ منور خان کھوسہ میں سولر پلیٹ کے شارٹ سرکٹ کے سبب بیس گھروں میں آگ
لگ گئی ،شارٹ سرکٹ سے ایک گھر میں آگ لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے
گاؤں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں اٹھارہ سے بیس گھر مکمل طور
پر جل کر خاکستر ہوگئے ۔
آتشزدگی کے سبب گھروںمیں رکھا قیمتی سامان اناج ودوسری ضروریات کی تمام
اشیاء جل کر راکھ کے ڈھیر بن گئے،فائر برگیڈ نے جائے موقع پر پہنچ کر آگ
بجھانے کی کوشش کی مگر آگ اتنی شدید تھی کہ فائر برگیڈ کے پہنچنے سے پہلے
ہی تمام گھر جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے ،متاثرہ خاندان کھلے آسمان
تلے بے یارو مددگار حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔
شارٹ سرکٹ سے میران بگٹی ،شاہنواز بگٹی،گل بہار بگٹی،دلیل بگٹی،خمیسہ بگٹی و دیگر کے جل کر خاکستر ہوئے۔