Apr 26, 2018 11:35 am
views : 526
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange 100 Index Declines By 13 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،13 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےچوتھے روزجمعرات (26 اپریل
2018) کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس13 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 45703 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
آج صبح سے ہی مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 304کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 179 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،113 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 12 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔