لاہور ، وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف سے وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف سے وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا جنوبی پنجاب کی ترقی او
رخوشحالی کے سفر کو مزید تیز کریں گے۔ جنوبی پنجاب کو آبادی کے تناسب سے
زیادہ وسائل دے کر انہیں ان کا حق دیا گیا ہے۔پنجاب کے ہر پروگرام میں
جنوبی پنجاب کو 10فیصد زائد کوٹہ دیا گیا ہے۔جنوبی پنجاب کے سرکاری سکولوں
میں بچیوں کا وظیفہ 1000روپے ماہانہ کیا گیاہے۔
محمد شہبازشریف نے کہا ماضی کی حکومتوں نے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے
نعرے کوسیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا۔پاکستان مسلم لیگ(ن) نے جنوبی پنجاب
کے صوبے کے قیام اوربہاولپور کے سابق صوبے کو بحال کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی
سے قرارداد یں منظورکرائی ہیں۔کسی اورجماعت کو جنوبی پنجاب کے صوبے کے
قیام اور بہاولپور کے سابق صوبے کی بحالی کے مطالبے کیلئے قراردادیں
منظورکرانے کی توفیق نہیں ہوئی۔
وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے کہا آپ کی قیادت میں جنوبی
پنجاب کے عوام کی خوشحالی کیلئے اربوں روپے کے وسائل فراہم کیے گئے ہیں۔آپ
نے جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے بے شمار ترقیاتی کام کرائے ہیں۔آپ کے ترقیاتی
کاموں کی وجہ سے جنوبی پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ووٹ بینک بڑھا
ہے۔
اویس احمد خان لغاری نے کہاجنوبی پنجاب کے مسائل کے حل کیلئے آپ کا ویژ ن
اورمحنت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔مسلم لیگ (ن) کے دور میں جنوبی پنجاب کے
شہروں اور دیہاتوں میں بے مثال ترقی ہوئی ہے۔