پشاور ،بی ٹیک کا کوٹہ ختم کیا جائے اور انجینئرز کو پروفیشنل الاونس دیا جائے، شاکر حبیب
انجینئرشاکر حبیب کے سربراہی میں پشاور پریس کلب میں کے پی کے آل گورنمنٹ انجینئرز نے صوبائی حکومت کے خلاف پریس کانفرنس کی۔
انجینئرشاکر حبیب کا کہنا تھا کہ ان کے چار مطالبا ت ہیں جو کہ حکومت نہیں
مان رہی ہے اور گزشتہ نو دنوں سے ان کے مظاہرے جاری ہے جلد از جلد ان کی اپ
گریڈیشن کی جائے۔ بی ٹیک کا کوٹہ ختم کیا جائے اور انجینرز کو پروفیشنل
الاونس دیا جائے ۔
انجینئرشاکر حبیب نے پشاور پر یس کلب میں پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے
کہا کہ اگر ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو صوبائی اسمبلی کے سامنے مستقل
دھرنا دینگے ۔