Apr 26, 2018 05:53 pm
views : 537
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange 100 Index Declines By 257 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 257 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےچوتھے روزجمعرات (26اپریل
2018) کو مارکیٹ میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس
ہنڈریڈ انڈیکس 257 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 45460 پوائنٹس کی سطح پر بند
ہوا،مارکیٹ کا آغازمنفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 413 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے167 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،226 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 20 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔