Apr 26, 2018 06:03 pm
views : 410
Location : Allama Iqbal Road
Lahore- Pharmacist Protest
لاہور، پنجاب ڈرگ ایکٹ 2017 کے خلاف میڈیکل سٹورز مالکان کی ہڑتال
پنجاب ڈرگ ایکٹ 2017 کے خلاف صوبے کے مختلف شہروں کے میڈیکل سٹورز مالکان
کی ہڑتال جاری ہے, پنجاب ڈرگ ایکٹ 2017 کے خلاف ملتان، حافظ آباد، کمالیہ،
ٹوبہ ٹیک سنگھ، راجن پور، جہانیاں، بھکر اور گوجرانوالہ میں میڈیکل سٹورز
بند ہیں۔
میڈیکل سٹورز مالکان کی جانب سے کی جانے والی ہڑتال کے باعث مریضوں کو
ادویات کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ یاد رہے کہ ڈرگ ایکٹ 2017 کے
تحت میڈیکل سٹور میں ہر وقت ایک ماہر فارماسسٹ کی موجودگی لازمی قرار دی
گئی ہے اور میڈیکل اسٹور میں گندگی پر بھی سزا ہو گی۔
نئے ایکٹ کے تحت جعلی ادویات بنانے والوں کے خلاف سزاؤں میں اضافہ کیا گیا
ہے اور بغیر لائسنس ادویات بنانے یا فروخت کرنے والوں کو 3 سے 10 سال تک
قید کی سزا ہوگی جب کہ 5 کروڑ روپے تک جرمانہ عائد کیا جاسکے گا۔