Apr 26, 2018 07:02 pm
views : 457
Location : Foreign Office
Islamabad- Weekly Foreign Office Briefing
اسلام آباد،پاکستان اورچین 5 دہایئوں سے قابل اعتماد دوست ہیں،ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ رواں برس بھارت 1000 سے زائد بار ایل او
سی اور ورکنگ باونڈری کی خلاف ورزیاں کرچکا ہے، بھارت روایتی و غیرروائتی
اسلحے کے انبار لگا رہا ہے, ایک اور سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی لندن میں اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے
کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر
فیصل نے کابل، اور بھلنا میں خود کش حملوں اور بے گناہ لوگوں کی ہلاکت کی
شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افغان مسئلہ صرف مزاکرات کے زریعے ہی
حل ہوسکتا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹورانٹو میں ہونے والی دہشت گردی کی
بھرپور مذمت کرتا ہے،ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ افغان مسئلہ کا کوئی فوجی حل
ممکن نہیں اور افغان قیادت نے بھی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے حالیہ دورہ
کابل میں پاکستانی اس موقف کی تائید کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ امریکی قائم مقام نائب سیکریٹری آف اسٹیٹ کا
دورہ پاکستان، امریکہ کے ساتھ رابطوں کے تسلسل کی کڑی ہے، امریکہ سے
پاکستانی سفارتکاروں پر پابندیوں، کرنل جوزف، افغانستان میں قیام امن اور
افیون کی کاشت، سرحدی در اندازیوں سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈاکٹرفیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان اورچین 5 دہایئوں سے قابل اعتماد دوست
ہیں اور کسی بھی دوسرے ملک سے پاکستان کے تعلقات کا پاک چین دوستی پر کوئی
اثر نہیں پڑ سکتا۔ ترجمان نے بتایاکہ بھارتی قابض افواج نے مقبوضہ کشمیر
میں مزید 4 نہتے کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ مزید کہنا تھا کہ بھارتی فورسز کی ایل اوسی پر خلاف
ورزیاں جاری ہیں، بھارتی افواج نے پدھر سیکٹر پر شیلنگ کرکے 2 مقامی شہریوں
کو شہید جب کہ 2 کو زخمی کردیا، شہید ہونے والوں میں نظیر اور رفیق شامل
ہیں۔