Apr 26, 2018 07:13 pm
views : 576
Location : Abasyn University
Peshawar- Governor KPK Inaugurates Abasyn University
پشاور ، گورنر کے پی کے کی اباسین یونیورسٹی نئے قائم کردہ انجینئر نگ اکیڈمک بلاک کی افتتاحی تقریب میں شر کت
گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر اقبال جھگڑا کہا یوینورسٹیوں کو طلباء
طالبات کو ان کے استطاعات کے مطابق اور وقت کے تقاضوں کی حامل تربیتی اور
تعلیمی مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار حاصل ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ
اس مقصد کے حصول کے لئے مربوط اور فعال کوششیں جاری رکھیں ۔
گورنر کے پی کے نے اباسین یونیورسٹی پشاور میں جاب فیئر اور نئے قائم کردہ
انجینئر نگ اکیڈمک بلاک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا درحقیقت
تاجر برادری ہی اعلی تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل ہونے والی افرادی قوت
کے معیار اور تعداد مار کیٹ کی ضروریات کے مابین فرق وتفاوت کا بہتر اندازہ
لگاسکتی ہے ۔
گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر اقبال جھگڑا نے انجینئر نگ اکیڈمک بلا ک کا
با قاعد ہ افتتا ح کیا اور بعض اساتذہ کو ان کی اعلی کارکردگی کے اعتراف
میں شیلڈ ز بھی پیش کیں ۔قبل ازیں اباسین یونیورسٹی کے چانسلر محمد عمران
اللہ اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید عمرفاروق نے ادارے کی کارکردگی پر
روشنی ڈالی اور تقریب میں شر کت پر گورنر کا شکریہ ادا کیا۔