Apr 26, 2018 08:30 pm
views : 432
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- PPP Rehman Malik Media Talk
اسلام آباد،سپریم کورٹ نے رحمان ملک کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی غیر مشروط معافی مانگنے پر واپس لے لی
سپریم کورٹ کی جانب سے رحمان ملک کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی غیر مشروط معافی مانگنے پر واپس لے لی گئی ہے۔
سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی، دوران سماعت اونچی آواز میں بولنے پر رحمان ملک کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا گیا ، چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا ” رحمان ملک آپ کبھی سینیٹر یا وزیر رہے ہیں، اپنی پوزیشن واضح کریں ، عدالت میں اس انداز سے بات کرتے ہیں؟“۔ سینیٹر رحمان ملک نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ان کے کان کے پردے دھماکے میں متاثر ہوئے ،سننے میں مسئلہ ہوگا، معاف کردیجیے گا ، الزامات لگ رہے ہیں، معافی چاہتا ہوں، رحمان ملک کے غیر مشروط معافی مانگنے پر عدالت نے ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی واپس لے لی۔
سماعت کے بعد ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما رحمان ملک کا کہنا تھا کہ کہ عدالت میں میری آواز اونچی ہوئی تھی تاہم وہ عدلیہ کے نہیں تھی،اگر کوئی میرے مرے ہوئے باپ کے خلاف کچھ کہے گا تو میری آواز اونچی ضرور ہوگی،اپنے خلاف جھوٹے کیس بنانے والے کو جلد قوم کے سامنے بے نقاب کروںگا۔