جے آئی ٹی بنانے کے اختیارات پہلے بھی ہوم ڈپارٹمنٹ کے پاس تھے اب بھی ہوم ڈپارٹمنٹ کے پاس ہی ہیں،وزیر داخلہ سندھ
وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ آئی جی سندھ کے اختیارات میں کمی نہیں کی جارہی ہے ،حکومت کی کوشش ہے کہ سب کا وقار برقرار رہے۔
ڈی آئی جی ویسٹ کے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ سندھ کا کہنا تھا اگر آئی جی کو ہٹانے کی بات ہے تو اب بھی ہمارے پاس انہیں ہٹانے کے اختیارات ہیں،آئی جی سند ھ کے اختیارات کم کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہجے آئی ٹی بنانے کے اختیارات پہلے بھی ہوم ڈپارٹمنٹ کے پاس تھے اب بھی ہوم ڈپارٹمنٹ کے پاس ہی ہیں،جے آئی ٹیصرف پولیس نہیں ہوتی دیگر ادارے شامل ہوتے ہیں اس لئے اس کے اختیارات ہوم ڈپارٹمنٹ کے پاس ہی ہوتے ہیں۔
وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھاکہ کبھی کبھی ایسی صورتحال آجاتی ہے کہ صحافی سوال کرتے ہیں کہ پولیس والا پولیس لے خلاف کارروائی کر سکتا ہےاگر کوئی شکایت گزار پولیس پر عدم اعتماد کرتا ہے تو کسی اور ادارے سے تحقیقات کرائی جا سکتی ہے اس پر بھی غور کر رہے ہیں جیسا انتظار قتل کیس میں ہوا تھا۔