تفتان،زیرو پوائنٹ کی بندش کے خلاف احتجاج،مظاہرین کا علامتی دھرنا
تفتان میں زیروپوائنٹ کی طویل بندش کے خلاف تفتان میں مکمل شٹرڈاون اور پہیہ جام ہڑتال کی گئی۔
شہریوں کی جانب سے پاکستان گیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے جبکہ اس موقع پر مظاہعین کی جانب سے زیرو پوائنٹ کی بندش نا منظور کے نعرے بھی لگائے گئے،جبکہ مظاہرین نے علامتی دھرنا بھی دیا،پاکستان گیٹ کے سامنے دھرنے کے سبب پاک ایران ٹرانزٹ ٹریڈ بند مکمل طور پر بند ہوگئی،آر سی ڈی شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہے جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
واضح رہے کہ زیروپوائنٹ گیٹ گزشتہ 3 مہینے سے بند ہے۔