Apr 27, 2018 12:35 pm
views : 402
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index Rises By 89 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،89 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روزجمعے (27اپریل
2018) کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس 89پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 45549 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
آج صبح سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 270 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 133 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،125 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 12 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔