لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کی92 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مقامی ہوٹل میں ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کی92 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر تھامس
اینڈریو،سفارتکاروں، سپیکر پنجاب اسمبلی ، وزراء4 ، سیاستدانوں،دانشوروں
اوردیگر ممتاز شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ شہبازشریف نے برطانوی ہائی کمشنر تھامس اینڈریو کے
ساتھ مل کر ملکہ برطانیہ کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔وزیر اعلی محمد شہباز شریف
نے تالیوں کی گونج میں برطانوی ہائی کمشنر کو کیک کھلایا۔وزیراعلیٰ شہباز
شریف نے پاکستان خصوصا پنجاب کے عوام کی جانب سے ملکہ برطانیہ کی سالگرہ
پرمبارکبادکا پیغام دیا۔
وزیر اعلی نے تقریب کے شرکاء سے فردا فردا مصافحہ کیا اور خیریت دریافت
کرتے رہے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ملکہ برطانیہ کیلئے نیک خواہشات کا
اظہاربھی کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ملکہ برطانیہ کی سالگرہ کی تقریب
میں شرکت کو اعزاز سمجھتا ہوں۔ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کی قیادت میں دنیا
ترقی اور استحکام کی جانب گامزن ہے۔ برطانوی حکومت نے ریلوے اور 1936 ء کے
آئین جیسی خدمات سرانجام دیں۔ ڈیفڈ کے ذریعے اہل برطانیہ نے پاکستان میں
تعلیم اور صحت کے شعبے میں پائیدار معاونت فراہم کی۔
محمد شہبازشریف نے کہاپاک برطانیہ دوستی کی اہمیت سے آگاہ اور اسے مزید
مضبوط کرنے کے خواہاں ہیں۔ انگلینڈ سے پاؤنڈز نہیں ٹیکنالوجی ، فنی مہارت
اور تعلیم و صحت کے شعبے میں معاونت چاہتے ہیں۔
برطانوی ہائی کمشنر تھامس اینڈریو نے کہا ملکہ برطانیہ پاکستان کی اہمیت سے
آگاہ اور اس کے بارے میں نیک خواہشات رکھتی ہیں۔پاک برطانیہ تعلقات سات
دہائیوں کے بعد دوسری جنریشن میں منتقل ہو رہے ہیں۔ شہباز شریف کی لیڈر شپ
میں پنجاب شاندار ترقی کر رہا ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر تھامس اینڈریو نے کہاملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کا
شہباز شریف کی ترجیحات میں اولین ہونا خوش آئند امر ہے۔ برطانیہ پاکستان
جیسے شاندار دوست کی سلامتی اور استحکام کے لئے کوشاں ہے۔پاکستان کے موجودہ
الیکشن بے حد اہمیت کے حامل ہیں۔