Apr 27, 2018 04:58 pm
views : 429
Location : Punjab Assembly
Lahore- Law Minister Punjab Rana Sanaullah Media Talk
لاہور،نواز شریف نے چیف جسٹس کے خلاف کوئی بات نہیں کی،رانا ثنا اللہ
وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی رائے پنجاب کو
دیگر صوبوں کے ساتھ مل کر چلنا چاہیے،اگر دیگر صوبوں نے چار ماہ کا بجٹ
پیش کیا تو ہم بھی چار ماہ کا پیش کریں گے،عدلیہ کا مسلم لیگ ن بے پناہ
احترام کرتی ہے۔
پنجاب اسمبلی کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ کل کے فیصلے کو جورنگ دیا
جارہا ہے اس کو چیف جسٹس کو نوٹس لینا چاہیے جو پی ٹی آئی تاثر دی رہی کے
عمران خان کو دو روز پہلے پتہ چل گیا تھا کہ ایک بہت بڑی وکٹ گر رہی ہے،س
تاثر کو ختم کرنے کے لیے چیف جسٹس انکوائری کروائیں،اس ردعمل پر پھر یہ نہ
کہا جائے کہ ن لیگ عدلیہ مخالف بات کرتے ہیں ۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے لوگ اپنے حلقوں میں یہ بات کرتے
کے ہماری اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ سیٹنگ ہوگئی اس کا سپہ سالار اور منصف پاکستان
کو بھی نوٹس لینا چاہیے، پی ٹی کی آئندہ انتخابات میں ایک ہی طرح کامیابی
ہو سکتی ہے کہ ن لیگ کو ٹیکنیکل بنیادوں پر انتخابات سے دور رکھا جائے۔
رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے چیف جسٹس کے ریمارکس پر
بات کی ہے نہ کے فیصلے پرجن فیصلوں کی میاں صاحب نے بات کی ُاس جو تخفظات
ہیں اور ُان سے جو تاثر آیا اس کو ختم کرنا چاہیے۔