اسلام آباد،پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی ابوظہبی میں کمانڈر متحدہ عرب امارات بحریہ سے ملاقات
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی کمانڈر متحدہ عرب امارات
بحریہرئیر ایڈمرل شیخ سعید بن حمدان بن محمدال نحیان نے ملاقات کی ،ملاقات
کے دوران باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سربراہپاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سرکاری
دورے پر ابوظہبی پہنچے ہیں جہاں انہوں نے اپنے ہم منصب سے ملاقات کی ۔
ملاقات میں دونوں سربراہان نے دو طرفہ تعاون اور باہمی اشتراک کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ دورہ دونوں ملکوں میں بالعموم اور بحری افواج میں بالخصوص باہمی تعلقات کے فروغ کا باعث بنے گا۔