Apr 27, 2018 07:26 pm
views : 410
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index Rises By 81 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 81 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےآخری روزجمعے (27اپریل 2018)
کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 81
پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 45542 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا
آغازمثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 358 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 178 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،163 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ17 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔