کراچی، پانی اور بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف جماعت اسلامی کی ہڑتال
جماعت اسلامی کا کراچی میں پانی اور بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف ہڑتال کے اعلان پر ملیر کالا بوڈ پر دھرنے کی وجہ سے ٹریفک کچھ دیر بند رہنے کے بعد بحال ہوگئی،امیر جماعت اسلامی کراچی نے صدرایمپریس مارکیٹ، ریگل چوک، بولٹن مارکیٹ اور لی مارکیٹ پر دھرنے کااعلان کر دیا۔
ملیر کالا بورڈ پر دھرنے کےباعث ملیر 15 کے قریب شدید ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہوگئی جس کے باعث صبح سویرے دفاتر جانے والے شہریوں سمیت اسکول و کالج جانے والے طلبہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
گزشتہ روز پولیس نے اعلان کیا تھا کہ ہڑتال کیلئے زبردستی دکانیں بند کروانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی جبکہ سڑک بلاک کرنے کی کوشش پر بھی ایکشن ہوگا۔
واضح رہے کہ جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جب تک کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حال نہیں ہوجاتا چین سے نہیں بیٹھیں گے۔