کوئٹہ،بجٹ2018۔19 کے حوالے سے تاجروں کی رائے
صوبہ بلوچستان کے تاجروں نے بجٹ کو بہتر قرار دیا ہے جبکہ تاجروں نے حکومت
سے پالیسیوں کو مزید بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے،کوئٹہ کے تاجروں نے حکومت
ست بجلی اور گیس کو سستا کرنے کے ساتھ بر آمدات میں اضافے کا مطالبہ بھی
کیا ہے۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ حکومت کی غفلت کی وجہ سے تاجروں کو ماضی میں مشکلات
کا سامنا رہا ہے،حکومت بجلی اور گیس کو سستا کرے اور برآمدات کے شعبے میں
توجہ دے۔
ایک تاجر بدر الدین کاکڑ کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے
ہوئے کہنا تھا کہ حکومت بجلی اور گیس کو سستا کرے اور برآمدات کے شعبے میں
تیزی لانے کے لئے اقدامات کرے۔
کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ اینڈسٹری کے وائس پریزیڈنٹ محمد ایوب کا کہنا
تھا کہ ہماری حکومت سے اپیل ہے کہ اس بجٹ میں بلوچستان کے لئے خصوصی پیکج
کا اعلان کرے۔