Apr 27, 2018 10:42 pm
views : 436
Location : National Assembly
Islamabad- Murad Saeed Fight in National Assembly during Budget
اسلام آباد، قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران عابد شیر علی اور مراد سعید کے درمیان ہاتھا پائی
قومی اسمبلی میں وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی بجٹ تقریر کے دوران حکومتی رکن
عابد شیر علی اور پی ٹی آئی رکن مراد سعید کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی،
تاہم ن لیگ اور پی ٹی آئی ارکان نے دونوں میں بیچ بچاؤ کروا دیا، قومی
اسمبلی میں بجٹ 2018-19ء پیش کردیا ہے، حکومت کی جانب سے بجٹ پیش کرنے
پراپوزیشن نے شدید اعتراض کرتے ہوئے واک آؤٹ کرگئے،پی ٹی آرکان نے بجٹ کی
کاپیاں پھاڑ کراسپیکر ڈائس کے سامنے پھینک دیں،جبکہ بجٹ تقریر کے دوران
اپوزیشن ارکان میں خوب ہنگامہ آرائی کی اور ارکان میں دھکم پیل بھی
ہوئی،اسی موقع پر حکومتی رکن عابد شیر علی اور پی ٹی آئی رکن مراد سعید کے
درمیان ہاتھا پائی بھی ہوگئی، لیکن ن لیگ اور پی ٹی آئی ارکان نے دونوں میں
بیچ بچاؤ کروا دیا۔
مراد سعید ایم کیو ایم کے رکن رشید گوڈیل کے اوپر سے پھلانگتے ہوئے وزیر
خزانہ کی طرف بڑھے لیکن سامنے سے عابد شیر علی نے وزیر خزانہ کو اپنے حصار
میں لے لیا تاہم ن لیگ اور پی ٹی آئی ارکان نے دونوں میں بیچ بچاؤ کروا
دیا، مراد سعید نے موقف اپنایا کہ وزیر مملکت پانی و بجلی نے مجھے گالی دی
اور میری غیرت کو للکارا اس لئے میں نے جواب دیا۔