Apr 27, 2018 10:49 pm
views : 392
Location : Parliament house
Islamabad- Informtion Minister Maryam Aurangzeb Media Talk
اسلام آباد،احتجاج پارلیمنٹ کے اندر ہی رہے تو سب کے لئےبہتر ہوگا،مریم اورنگزیب
وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کا جھگڑا اگر پارلیمنٹ میں ہی رہے تو اچھا ہے،اپوزیشن کو زمہ داری کا احساس کرنا چاہیے۔
اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ احتجاج پارلیمنٹ کے اندر ہی رہے تو سب کے لئےبہتر ہوگااس میں پریشانی کی ضرورت نہیں نہیں تاہم احتجاج باہر جائے تو سب کے لئے مسئلہ ہوگا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ سینیئر ہیں انکی عزت کرتی ہوں تاہم مفتاح اسماعیل کا پہلا اجلاس ہے انہیں مبارکباد پیش کرتی ہوں۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے اندر اپوزیشن کی جارحانہ اسٹریٹجی خوش آئند ہوتی ہے تاہم یہ جارحانہ طرز عمل پارلیمنٹ کے باہر نہیں ہونا چاہیے۔