اسلام آباد، میں نے کسی کو نہیں للکارا،ایسی فضا نہ بنائی جائے جس سے محاذ آرائی ہو،احسن اقبال
وزیر وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ میں نے کسی کو نہیں للکارا تاہم جرنیل اور جج کی طرح سیاستدان کی بھی عزت ہوتی ہےملک میں ایسی فضا نا بنائی جائے جس سےمحاذ آرائی ہوئے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے میں نے کسی جج کو نہیں للکارا،تاہم جج اور جرنیل کی طرح سیاستدان کی بھی عزت ہوتی ہے،تمام اداروں کو ایک دوسے کا احترام کرنا چاہیے اور ملک میں ایسی فضا نہ بنائی جائے جس سے محاذ آرائی ہو۔